بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
بشکیک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات انتہائی خوشی اور اطمینان کا باعث رہی۔ ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر پزشکیان سے موجودہ کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔