Get Alerts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ترکیہ، اہم دفاعی و سفارتی ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ترکیہ، اہم دفاعی و سفارتی ملاقاتیں

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں سعودی اور ترک اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، ترک وزیر قومی دفاع یاشار گولر اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلجوق بائراکتار اوغلو سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔


ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور سٹریٹجک روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک روابط اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قریبی برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک و دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ٹیگز: