سونے کے سکے ا گلنے والاگاؤں

سونے کے قدیم سکے کئی مہینوں سے بھارتی گائوں’’ جانکی پورہ‘‘سے مل رہے ہیں لیکن اب پولیس حرکت میں آگئی اور سکے نکالنے والوں کو تلاش کرنا شروع کردیا۔

سونے کے سکے ا گلنے والاگاؤں

جے پور : سونے کے قدیم سکے کئی مہینوں سے بھارتی گاؤ ں’’ جانکی پورہ‘‘سے مل رہے ہیں لیکن اب پولیس حرکت میں آگئی اور سکے نکالنے والوں کو تلاش کرنا شروع کردیا۔ گزشتہ دودنوں کے دوران پولیس نے دیہاتیوں سے سونے کے مزید 8سکے برآمد کرلیے جسکے بعد ایسے سکوں کی تعداد گزشتہ 21دنوں کے دوران 43تک جاپہنچی ہے ، پولیس پرامید ہے کہ مزید سکے بھی جلد برآمد ہونگے۔سکے ملنے کی تصدیق آرکائیول سروے آف انڈیا نے بھی کردی ۔

تصدیق ہونے کے بعد حکومت نے علاقے میں دفعہ 144نافذ کردی ، دلچسپ بات یہ ہے کہ 1946میں بیانہ کے علاقے سے ملنے والے سکے جانکی پورہ سے ملنے والے ان سکوں سے مختلف تھے ، بیانہ کے علاقے سے 1821سکے دریافت ہوئے تھے جوکمار گپتا اور چندر گپتا ٹوکے دور سے تعلق رکھتے تھے ، ماہرین دونوں جگہوں سے ملنے والے سکوں کا معائنہ کررہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بیانہ سے ملنے والے سکوں پر ہار پہنی خاتون اور ٹائیگرز کی تصاویر ہیں جبکہ جانکی پورہ سے ملنے والے سکوں پر گھوڑے پر سوار بادشاہ کی تصویر ہے ۔ پولیس نے سکوں کی تلاش کیلئے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ کچھ اطلاعات ایسی بھی ہیں کہ نایاب سکے ممبئی اور دوسرے شہروں میں سمگل کردیئے گئے ہیں۔