Get Alerts

اسد قیصر نے (ن) لیگ کے دو ارکان کے استعفوں کو جعلی قرار دیدیا

اسد قیصر نے (ن) لیگ کے دو ارکان کے استعفوں کو جعلی قرار دیدیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے استعفے جعلی قرار دے دیے۔ اسد قیصر نے مرتضی جاوید عباسی اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے موصول ہونے والے استعفوں پر رولنگ دی۔ دونوں لیگی اراکیں نے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دے دیا اور موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہو سکے۔ 

سیکرٹریٹ قومی اسمبلی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ میں کہا گیا کہ دونوں اراکین نے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور اراکین نے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دیا اور موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہو سکے۔ ان استعفوں پر کارروائی قانون، گائید لائنز، قواعد اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی۔ استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی اور لہذا ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی مرتضی جاوید اور ڈاکٹر سجاد اعوان کے استعفے اُن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پر چودہ دسمبر 2020 کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔