Get Alerts

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے۔


یوسف جمیل نے والد کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں  کا شکریہ ادا کیا اور اپنے پیغام میں  کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا بہت بہت شکریہ۔

 
https://twitter.com/YousafjamilMTJ/status/1609051717626200065

واضح رہے کہ  مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث کینیڈا کے ایک  ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں  مولانا طارق جمیل کی انجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔

ٹیگز: