حماس کا خوف، اسرائیل کا پھر سے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ

 حماس کا خوف، اسرائیل کا پھر سے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ

تل ابیب :، اسرائیل  پھر سے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ بنارہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے خوف سے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی قبضے کے پرانے منصوبے پر ایک بار پھر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر مہینوں تک جاری رہنے والی اس جنگ میں حماس پر فتح حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر کنٹرول سنبھال لے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت جنگ اپنے عروج پر ہے اور اس جنگ کو جیتنے کا خواب اسرائیل کے فلاڈیلفی کوریڈور بفر زون پر  قبضے کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔ اسرائیل فی الحال اپنی فوج واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، حماس کو شکست دینے کیلئے اس سرحد کا بند ہونا ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں