کامیاب پی پی ہی ہوگی ، سانحہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ سب کو الیکشن لڑنے دیا جائے: سعید غنی 

کامیاب پی پی ہی ہوگی ، سانحہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ سب کو الیکشن لڑنے دیا جائے: سعید غنی 

کراچی : کراچی میں تمام جماعتیں مل جائیں تب بھی انہیں ہرائیں گے۔پیپلزپارٹی کیخلاف تمام جماعتیں اکٹھی ہورہی ہیں،ہمیں معلوم ہے عوام ہی پیپلز پارٹی کو  کامیاب کرائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نےکہا ہےکہ سانحہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے دیا جائے۔   الیکشن لڑنا  تمام جماعتوں کا حق ہے، الیکشن ذاتی دشمنی نہیں ہے،جھگڑا کرنے سے دور  رہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن  سے گزارش ہےکہ مخالفین کی فرمائش پر تبادلے نہیں کرے، افسران کے بعد مخالف جماعتوں کی خواہش پر صوبائی الیکشن کمشنر کا تبادلہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ کی سیاست کی ہم شدید مخالفت کرتے ہیں،غنڈہ گردی کی سیاست کو کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔انتخابات کی وجہ سے گلی محلوں میں جھگڑے نہیں ہونے چاہئیں۔

مصنف کے بارے میں