لاہور:بارشیں برسانے والا موسمیاتی نظام ملک میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
ادھر جعفرآباد اور سبی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔
کوئٹہ، سبی اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔