Get Alerts

ڈھاکہ میں سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ، اہم ملکی و غیر ملکی شخصیات کی شرکت

ڈھاکہ میں سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ، اہم ملکی و غیر ملکی شخصیات کی شرکت

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ دارالحکومت ڈھاکہ میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں قومی و بین الاقوامی سطح کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے، جب کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے بھی شرکت کر کے مرحومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نمازِ جنازہ پارلیمنٹ کے سامنے  ادا کی گئی، جہاں عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ سابق وزیرِ اعظم کو آخری دیدار اور نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نظر آیا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ فضا سوگوار رہی۔

ٹیگز: