ملک بھر میں امن دشمنوں کے خلاف سرچ آپریشن،لاہورسے75 مشتبہ افراد گرفتار

 ملک بھر میں امن دشمنوں کے خلاف سرچ آپریشن،لاہورسے75 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: ملک بھر میں امن کے دشمنوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں۔  لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران 40 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ پنڈی بھٹیاں ،میانوالی ،رحیم یار خان اور پشاور میں 75 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔بھیکے وال گاؤں اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں اور کرایہ داروں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے،جبکہ بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 40 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

دوسری جانب پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8اشتہاریوں سمیت 32ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،میانوالی اور رحیم یار خان میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 32افراد کو دھر لیا،ادھر پشاورکے پوش علاقے حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 35مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں