ایشیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون اداکارائیں

ایشیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون اداکارائیں

ممبئی: مشرقی حسن ہمیشہ سے ہی ہر دل عزیز رہا ہے اور مغربی خوبصورتی اس کا مقابلہ ہر گز نہیں کر سکتی ۔ایشین خواتین اپنے تیکھے نقوش کی بدولت خوبصورتی میں اپنی مثا ل آپ ہیں۔مختلف قسم کے ہونے والے سروے اور حسن کے مقابلوں میں ان حسیناﺅں کی شرکت ہوتی رہتی ہے اور آئے دن ان نمبر ون کی دوڑ بھی مختلف ادارے اور میگزینز شائع کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں ہوئے ایک سروے کے مطابق ایشیا کی 5خوبصورت ترین خواتین میں سے 3کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ ایک پاکستانی حسینہ بھی شامل ہے۔
دیا مرزا


بھارتی اداکارہ دیا مرزا اس لسٹ میں نمبر پانچ پر ہیں ۔خوبصورت نین نقوش کی حامل یہ اداکارہ مختلف بھارتی فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اس ٹائٹل کو کب تک برقرار رکھ پاتی ہیں۔
مہوش حیات

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہوش حیات اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔مہوش پاکستانی ڈراموں کے علاوہ لالی ووڈ میں بھی کام کر چکی ہیں اس کے علاوہ وہ ایک بھارتی فلم مین بھی کام کر چکی ہیں۔
دیپیکا پاڈوکون


نمبر تین پر ہیں دیپیکا پاڈوکون ۔دیپیکا بالی ووڈ ایکٹریس ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف برینڈز کی ایمبیسڈ ر بھی ہیں۔
کترینہ کیف


بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کسی تعارف کی محتاج نہیں۔کترینہ نے اپنے کرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بالی ووڈ کی کئی فلمیں اس حسینہ کے کریڈٹ پر ہیں۔
Song Hye-kyo


سانگ کا تعلق ساﺅتھ کوریا سے ہے سانگ نے اپنے کرئیر کا آغاز ایک فیشن کمپنی کے لیے سکول یونیفارم کی ماڈلنگ سے کیا تھا اس کے بعد مختلف کورین ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔سانگ اس لسٹ میں نمبر ون پر ہیں۔