بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، گھروں کی چھتیں گر گئیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، گھروں کی چھتیں گر گئیں

لسبیلا: بلوچستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی وجہ سے متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلہ سے لسبیلا کی تحصیل بیلا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ زلزلہ آنے سے علاقہ مکنیوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور والدین اپنے اپنے بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے تاہم  ہنگامی صورتحال کے پیش نظر علاقے  کےتمام اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت4.9 اور گہرائی 23 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔آوران اور لسبیلہ میں آنے والے زلزلے کا مرکز بیلا سے 20 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں