اگر میں نہ چاہوں، عمران خان حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، پرویز خٹک

If I don't want, Imran Khan government can't last a day, Pervez Khattak
کیپشن: فائل فوٹو

نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے انتہائی اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں نہ چاہوں تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی ہے۔

نجی ٹیلی وژن کے مطابق پرویز خٹک نے یہ بات نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن وزیراعظم عمران خان کے میرے اوپر جو احسانات ہیں، میں اس وجہ سے مکمل طور پر ان کیساتھ ہوں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ سیاست میں مجھے کوئی دھوکا نہیں دے سکتا کیونکہ میں اراکین اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں جبکہ حزاب اختلاف کے لوگ بھی ان کی عزت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کے لیڈر عوام کا پیسہ چوری کرتے رہے، اسی چوری پر پردہ ڈالنے کیلئے وہ اب حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک مصنوعی اتحاد تھا جو ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ملک میں جاری مہنگائی کو سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ چیزیں آج عوام وک بھگتنا پڑ رہی ہیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی یوٹرن لے لیا۔ نیو نیوز پر نوشہرہ میں متنازعہ خطاب کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گاؤں کے مقامی لوگوں کے لئے اپنی تقریر میں واضح طور پر تذکرہ کیا کہ میں عمران خان کا مخلص اور مقروض ہوں۔ ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت کی وجہ سے ہم تمام اپوزیشن کو شکست دیں گے۔ تمام سیاسی جماعتیں ضمنی الیکشن میں ہمارے حمایت یافتہ امیدوار کے خلاف کھڑی ہیں۔