Get Alerts

پاکستان کی درخواست پر پاک بھارت کمانڈر سطح کے مذاکرات بحال: بھارتی اخبار

پاکستان کی درخواست پر پاک بھارت کمانڈر سطح کے مذاکرات بحال: بھارتی اخبار

نئی دہلی : پاکستان اور بھارت کی سرحدی افواج نے 3 برس بعد کمانڈر سطح کے مذاکرات بحال کردیئے ہیں۔ 

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز کے درمیان گزشتہ 6 ماہ کے دوران دو ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں سے حالیہ مذاکرات 5جنوری کو ہوئے جبکہ پہلی ملاقات 24 جولائی کو ہوئی تھی۔

بھارتی اخبار نے انڈین حکومت کے سینئر عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ دونوں ملاقاتوں کا اہتمام پاکستان کی درخواست پر ہوا ۔

دونوں ملکوں کے درمیان اس سے قبل سیکٹر کمانڈرز سطح پر مذاکرات اگست 2018میں ہوئے تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر مذاکرات2017 کے بعد سے اب تک نہیں ہوئے۔