پی سی بی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی وزیراعظم سے ملاقات

پی سی بی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کرکٹ کے فروغ کیلئے نجم سیٹھی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں سخت محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی جس دوران کرکٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ٓذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پاکستان میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی اور فروری میں شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے کامیاب انعقاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے نجم سیٹھی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس سلسلے میں سخت محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مصنف کے بارے میں