غزہ میں شہادتوں کی تعداد 27 ہزار کے قریب پہنچ گئی

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 27 ہزار کے قریب پہنچ گئی

غزہ : غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 150 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں 26,900 فلسطینیوں کو شہید اور 65,949 کو زخمی کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 150 فلسطینی شہید اور 313 زخمی ہوگئے، شہدا کی مجموی تعداد 26 ہزار 900 ہوگئی۔ اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں گھر پر بمباری کرکے بچوں سمیت 16 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

ہسپتالوں کے اطراف میں بھی حملے کیے گئے، صیہونی فوج نے کئی روز سے العمل ہسپتال کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہے جہاں ڈاکٹر اور مریضوں کو زبردستی ہسپتال سے بے دخل کیا جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ان کی ٹیم کو اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث غزہ پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔

اسرائیلی فورسز کی غزہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوجی ابن سینا ہسپتال میں ڈاکٹر، نرس اور عام شہریوں کے لباس میں داخل ہوئے اور 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

مصنف کے بارے میں