تحریک انصاف کے حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے امیدوار الیکشن مہم کے دوران قتل 

 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے امیدوار الیکشن مہم کے دوران قتل 

باجوڑ :تحریک انصاف کے حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے امیدوارریحان  زیب خان کو   الیکشن مہم کے دوران قتل  کردیاگیا۔ 


باجوڑ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ریحان زیب خان الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے۔

باجوڑ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریحان زیب خان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔


 لاش کو  پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے  ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔