بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں،نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے: مریم نواز 

بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں،نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے: مریم نواز 

نارروال :مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز  کاکہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں،نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے۔

نارروال جلسے سے  خطاب میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز  کاکہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں،نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے۔

انہوں نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں، آپ نے نارووال کے لوگوں کی خوب خدمت کی۔مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں گھروں کو چلے گئے، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے، نواز شریف پر ایسا کونسا جھوٹا الزام ہے جو نہیں لگایا گیا۔

 مجھے میرے والد نواز شریف کے سامنے گرفتار کیا گیا، نواز شریف نے اس وقت کہا تھاکہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، جب انسان بے گناہ ہو تو قدرت بہادر بنا دیتی ہے۔ (ن) لیگ نظریاتی جماعت تھی اس لیے ظلم برداشت کر گئی، 5 ماہ کوٹ لکھپت جیل کی سزائے موت کی چکی میں رہی مگر یہ سب گالم گلوچ کی سیاست پر ہی زندہ تھے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہاتھ چوری سے رنگا ہو تو ٹانگ پر پلاسٹر چڑھانا پڑتا ہے، آج چاروں طرف مکافات عمل کے شاہکار نظر آتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ملک میں شر پھیلانے کے لیے لایا گیا تھا، یہ تو شر پھیلانے کے لیے آئے تھے، الزامات لگاتے رہے۔

مصنف کے بارے میں