سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری

 سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور:سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ لاہور میں بوائز سکول صبح 8.30 سے دوپہر ڈھائی جبکہ گرلز سکول صبح سوا 8 سے دوپہر سوا دو بجے تک کھلے رہیں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سکولوں کے نئے اوقات یکم فروری سے 15 اپریل تک نافذ رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کو بوائز سکول سوا 12 اور گرلز سکول دوپہر 12 بجے بند ہوں گے۔

ڈبل شفٹ والے سکول پہلی شفٹ صبح پونے 8 سے دوپہر سوا 12 تک کھلیں گے۔ سیکنڈ شفٹ کے سکول دوپہر ساڑھے 12 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعے کو سیکنڈ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں