کیچ، پی پی پی امیدوار ظہور بلیدی کے گھر پر دستی بم حملہ

 کیچ، پی پی پی امیدوار ظہور بلیدی کے گھر پر دستی بم حملہ

کیچ :پی پی امیدوار ظہور بلیدی کے گھر پر دستی بم  حملہ ہوا ہے۔  بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں  پی پی پی  کے  امیدوار ظہور بلیدی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

 ڈی سی  کیچ کے  مطابق دستی بم ظہور بلیدی کے گھر کے اندر گر کر پھٹا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ظہور بلیدی بلوچستان اسمبلی کے حلقے  پی بی 25 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

اس سے قبل آج ہی کوئٹہ میں بھی سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ ہوا تھا، جس  میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

مصنف کے بارے میں