پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 

اسلام آ باد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے۔  حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوگئی۔  

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔

 لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں24 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔