Get Alerts

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی پیش رفت، عالمی عدالت کا بھارت کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی پیش رفت، عالمی عدالت کا بھارت کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

دی ہیگ:عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کے مؤقف کو تقویت دیتے ہوئے بھارت کو بگلیہار اور کشن گنگا پن بجلی منصوبوں کے آپریشنل ریکارڈ 9 فروری 2026 تک جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ کیس کی اگلی سماعت بھارت کی شرکت کے بغیر بھی ہو سکتی ہے۔ پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ دستاویزات کی تفصیل 2 فروری تک فراہم کرے، جبکہ کیس کے میرٹس پر سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔

ٹیگز: