Get Alerts

'ہمارے طلبہ ڈگری سے قبل ہی برسرِ روزگار ہو جاتے ہیں'، ریکٹر ڈاکٹر سمیرا رحمان کاسپیریئر یونیورسٹی کانووکیشن  سے  خطاب

'ہمارے طلبہ ڈگری سے قبل ہی برسرِ روزگار ہو جاتے ہیں'، ریکٹر ڈاکٹر سمیرا رحمان کاسپیریئر یونیورسٹی کانووکیشن  سے  خطاب

لاہور : سپیریئر یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن کے پروقار موقع پر ریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے یونیورسٹی کی انقلابی تعلیمی اصلاحات اور طلبہ کی کامیابیوں پر مبنی بصیرت افروز خطاب کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپیریئر یونیورسٹی محض ڈگریاں تقسیم کرنے والا ادارہ نہیں بلکہ مستقبل کے معمار تیار کرنے والی ایک تحریک ہے۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا کہ سپیریئر یونیورسٹی اپنے منفرد تعلیمی اقدامات اور انقلابی ریفارمز کی بدولت پاکستان بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد طلبہ کے لیے تین بنیادی راستوں کو ہموار کرنا ہے،    اعلیٰ معیار کی نوکری (Job Acquisition)،    ذاتی کاروبار (Entrepreneurship)،    فارن کیریئر کا حصول (Global Careers۔
ڈاکٹر سمیرا رحمان نے یونیورسٹی کے خصوصی پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 'لیڈنگ ود کریکٹر' (Leading with Character) جیسے جامع پروگرام کے تحت طلبہ کی اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت کی جاتی ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے ہائر ایجوکیشن سیکٹر میں اپنی مثال آپ ہے، جس کا مقصد ایسے گریجویٹس پیدا کرنا ہے جو کردار اور قابلیت دونوں میں ممتاز ہوں۔
ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی نے ایک بڑی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی ڈھانچے کی بدولت طلبہ اپنی ڈگری مکمل کرنے سے پہلے ہی برسرِ روزگار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سپیریئر یونیورسٹی کا یہ ماڈل نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے 3735 طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی یونیورسٹی کے اس وژن کی عکاس ہے کہ تعلیم کو صرف کتابوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے عملی زندگی اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے۔

ٹیگز: