Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا کامیاب آپریشن: پمز ہسپتال میں 20 منٹ تک پروسیجر جاری رہا

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا کامیاب آپریشن: پمز ہسپتال میں 20 منٹ تک پروسیجر جاری رہا

اسلام آباد : ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اسپتال، ڈاکٹر عمران سکندر نے بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کے معائنے اور علاج کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ بینائی میں دشواری کے باعث بانی پی ٹی آئی کا ضروری طبی پروسیجر مکمل کر لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ان کی بینائی متاثر ہو رہی تھی۔ اس طبی پیچیدگی کے پیشِ نظر ڈاکٹروں نے فوری طور پر مخصوص طبی پروسیجر (آپریشن) تجویز کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں تجویز کردہ پروسیجر کے لیے پمز ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر عمران سکندر نے بتایا کہ یہ آپریشن تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا۔
    ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ یہ تمام عمل بانی پی ٹی آئی کی مکمل اجازت اور رضامندی سے انجام دیا گیا۔
آپریشن کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی کے دیگر تمام ضروری طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے تاکہ ان کی مجموعی صحت کا جائزہ لیا جا سکے۔ طبی ماہرین کی ٹیم آپریشن کے بعد ان کی صحت اور بینائی میں بہتری کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔

ٹیگز: