Get Alerts

شفافیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے: وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

شفافیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے: وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے صوبے کے عوام کے لیے ایک عظیم منصوبہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ادارہ خطے میں 'سینٹر آف ایکسی لنس' بن کر ابھرے گا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ  جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا پختہ عزم ہے تاکہ ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ منصوبہ محض ایک عمارت نہیں بلکہ صوبے کے عوام کی صحت اور تحفظ کے لیے ایک بہت بڑی خدمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ  فوڈ سیکیورٹی اور حفظانِ صحت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اس اتھارٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھا۔
وزیراعظم نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس ادارے کے قیام کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متحرک کردار کو سراہا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں صوبے میں عوامی مفاد کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
شہباز شریف نے ماضی کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ    ہم نے جرائم کے خلاف ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کرنے کے لیے پنجاب میں فرانزک لیبارٹریز کا جال بچھایا، اور اب یہ اتھارٹی زراعت، خوراک اور ادویات کے شعبے میں معیار کو یقینی بنائے گی۔
تقریب کے اختتام پر وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک رول ماڈل بنے گی، جس سے ملاوٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

ٹیگز: