Get Alerts

بلوچستان: 12 ماہ میں 700 دہشت گرد ہلاک، آج کے تمام حملے ناکام؛ سرفراز بگٹی

بلوچستان: 12 ماہ میں 700 دہشت گرد ہلاک، آج کے تمام حملے ناکام؛ سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ علی الصبح 'فتنہ الہندوستان' کے دہشت گردوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں حملوں کی بزدلانہ کوشش کی، جسے پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
 سرفراز بگٹی نے عزم دہرایا کہ یہ حملے ریاست کے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ٹیگز: