Get Alerts

ایران: بندر عباس کی 8 منزلہ عمارت میں زوردار دھماکہ، دو منزلیں تباہ، کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

ایران: بندر عباس کی 8 منزلہ عمارت میں زوردار دھماکہ، دو منزلیں تباہ، کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

تہران: ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں ایک رہائشی عمارت خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا اور خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، دھماکہ ہفتے کے روز بندر عباس کے مشہور علاقے 'معلم بلیوارڈ' میں واقع ایک 8 منزلہ رہائشی عمارت میں ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑک کنارے کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹنگ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ تاحال دھماکے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور حکام اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ اس دھماکے میں پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے کسی کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ٹیگز: