Get Alerts

یکم فروری سے ایل پی جی مہنگی: اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

یکم فروری سے ایل پی جی مہنگی: اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کے نئے نرخ 266 روپے 5 پیسے مقرر کر دیے گئے ہیں۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں مجموعی طور پر 75 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر اب 2592 روپے کے بجائے 2667 روپے 40 پیسے میں دستیاب ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا۔

ٹیگز: