فلم "جب ہیری میٹ سجل"کے ڈائر یکٹرتنقید کا شکار

فلم

ممبئی: معروف بھارتی فلم ڈائر یکٹر امتیار علی کو اپنی آنے والی فلم "جب ہیری میٹ سجل" کو لےکر آج کل تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔فلم کا ٹریلر منظرعام پر آنے کے بعد فلم کے ڈائر یکٹر  الزامات کے بھنور میں پھنس گئے ہیں۔ان کی فلم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس کی لو سٹوری دوسری فلموں سے ملتی جلتی ہے۔
شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے فلم "جب ہیری میٹ سجل"کے ڈائر یکٹر امتیاز علی کی حما یت کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا تھیم کسی فلم سے نہیں ملتا۔
انوشکا شرما نے بھارتی میڈیا کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ امتیارعلی محبت کے گرو مانے جاتے ہیں اور کسی کو ان کو سکھانے کی ضرورت نہیں کہ محبت پر مبنی فلم کیسے بنائی جائے۔

اداکارہ کے مطابق محبت پر مبنی فلم امتیار علی سے بہتر کوئی نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ محبت جتانے کے کئی انداز ہوتے ہیں اور  امیتازعلی ہمیشہ محبت کا نیا انداز سامنے لائے  ہیں۔