اوول ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے ہرادیا

اوول ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے ہرادیا

 لندن:  اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے ہرادیا ہے جس کے بعد انگلش ٹیم نے 4 میچز کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے ہرادیا ہے جس کے بعد انگلش ٹیم نے 4 میچز کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے میچ کے آخری روز 492 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے پانچویں اور اختتامی دن کی شروعات 117 رنز پر 4 وکٹوں سے کی، تاہم پوری ٹیم 252رنز پر ہمت ہارگئی۔

ڈین ایلجر نے سب سے زیادہ 136 رنز اسکور کیے، ٹیمیا باووما32 اور کرس مورس 24رنز بناکر کچھ حوصلہ کرپائے، انگلش اسپنر معین علی نے ہیٹ ٹرک سمیت4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جب کہ ٹوبی رولینڈ جونز نے 3 اور بین اسٹوکس نے 2 وکٹیں لیں۔ رولینڈ نے پہلی اننگز میں 5 شکار کیے تھے، اس طرح وہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 353 رنز بنائے جب کہ دوسری باری 8 وکٹ 313رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی تھی، جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 175رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں