اسد عمر نے ہفتے کے روز چھٹی ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

اسد عمر نے ہفتے کے روز چھٹی ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی
کیپشن: وفاقی کابینہ میں اسد عمر کو وزیر خزانہ بنائے جانےکا امکان ہے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر  ہفتے کے روز چھٹی ختم کرنے کی اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں اکثریت کے بعد حکومت سازی کی تیاری کررہی ہے اور وفاقی کابینہ میں اسد عمر کو وزیر خزانہ بنائے جانےکا امکان ہے۔گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ اسد عمر وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنےکے بعد بینکنگ سیکٹر اور بعض ایسے حکومتی ادارے جہاں ہفتے کے روز تعطیل ہوتی ہے اسے ختم کردیں گے۔اسد عمر نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تردید کی اور کہا ہےکہ کسی دن کی چھٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔