عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی مانگ لی

عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی مانگ لی

لاہور: نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے محرم الحرام کے مہینے میں انسٹاگرام پر میوزک ویڈیو شیئر کرنے پر اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر نے اس حوالے سے انسٹا گرام سٹوری پر جاری کئے گئے معافی نامے میں لکھا کہ میں معذرت خواہ ہوں، احساس نہیں ہوا کہ آج رات سے ماہ محرم الحرام شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ محرم کے پہلے 10 دنوں میں خصوصی طور پر پوسٹ کرنے سے گریز کرتا ہوں جبکہ میں نے اپنی حالیہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، ہم کچھ دنوں کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ملیں گے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر میوزک ویڈیو پوسٹ کی تھی تاہم بعدازاں گلوکار کو محرم الحرام کا احساس ہوا تو انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد اب معذرت بھی کر لی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں