Get Alerts

لکی مروت میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

لکی مروت میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارش کے باعث ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ قلعہ گراؤنڈ کے قریب کچی آبادی میں پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، علاقے میں گزشتہ رات سے جاری تیز بارش کے نتیجے میں ایک خستہ حال کچے مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے کے وقت مکان میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم تین افراد—شوکت اللہ اور دو خواتین—زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کے حالیہ سلسلے نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں نقصان پہنچایا ہے، اور حکام نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: