Get Alerts

ایف آئی اے کی کارروائی: غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7 مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

ایف آئی اے کی کارروائی: غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7 مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 7 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، تاہم امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پائے گئے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق مسافروں نے مختلف ایجنٹوں کے ساتھ 20 سے 45 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے  سفر کامعاہدہ کیا تھا۔ تمام افراد کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: