Get Alerts

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کی منظوری کے لیے درخواست دے دی

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کی منظوری کے لیے درخواست دے دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کروا دی ہے۔ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع اسلام آباد ملک عامر کے مطابق جلسے کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے اور یہ اجتماع شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جلسے کے دوران انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، عوامی تحفظ اور قوانین کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ جلسے کو پرامن بنانے کے لیے تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

ضلع انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ اجازت نامہ جلد از جلد جاری کیا جائے تاکہ جلسے کا پرامن انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔
 

ٹیگز: