راولپنڈی: شہر میں ہونے والی شدید بارش نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے، جبکہ نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ بارشی پانی کے باعث متعدد سڑکیں اور گلیاں زیرِ آب آ گئیں۔
بارش کے بعد پانی جمع ہونے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں، جبکہ سیوریج لائنوں کی بندش کے باعث بارشی پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ آفندی کالونی، ڈھوک کالا خان، شکریال اور فوجی کالونی سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔