Get Alerts

امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام سے سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے

امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام سے سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے

لندن : جمعہ کو امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام آنے کے ساتھ ہی سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے۔سونے کے نرخ پر برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا عمل بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔

لندن سپاٹ میں 0.25 فیصد ڈاﺅن کے ساتھ سونا 1248.27 ڈالر فی اونس رہا جبکہ امریکی سونا کی قیمت 5 فیصد کی کمی کے ساتھ 1248ڈالر فی اونس رہی۔سپاٹ سلور(چاندی) 0.2 فیصد ڈاﺅن کے ساتھ 18.15 ڈالر فی اونس رہی۔