پی پی 218 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار واصف راں کامیاب

 پی پی 218 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار واصف راں کامیاب
کیپشن: فائل فوٹو

ملتان: ملتان کے حلقہ پی پی 218 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار واصف راں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، ملتان پی پی 218 کے تمام 138 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے واصف راں 32458 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے ارشد راں 27895 ووٹ حاصل کر سکے۔

 

ملتان میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں  پی ٹی آئی  کے واصف راں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز  کے امیدوار میدان میں اترے۔

 

یاد رہے نشست پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مظہر راں کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔