Get Alerts

خیبرپختونخواہ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہے 

خیبرپختونخواہ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہے 

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں آج دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہو رہی ہے جو موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں عوام آج ووٹ کے ذریعے فیصلہ کر رہے ہیں جنہیں شام 5 بجے تک ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی اور اس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گا جبکہ ایبٹ آباد اور سوات میں سٹی میئر کی نشست کیلئے سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق انتخابات کے سلسلے میں صوبے بھر میں تمام پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کے سامان کی گزشتہ روز ترسیل کر دی گئی۔ آج شمالی اور جنوبی وزیرستان، اورکزئی، شانگلہ، مالا کنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر اور کوہستان میں بھی پولنگ ہو گی۔
واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں 29 ہزار 338 امیدوار میدان میں ہیں، تحصیل میئر اور چیئرمین کی نشستوں کیلئے 651 امیدوار ہیں۔ ویلیج، نیبرہڈ میں جنرل نشستوں پر 13 ہزار 331 افراد انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 201 امیدوار میدان میں ہیں۔
اسی طرح مزدور اور کسان کی نشستوں پر 6 ہزار 602، یوتھ پر 5 ہزار 446 امیدوار جبکہ اقلیتی نشستوں پر 107 امیدواروں کے درمیان میدان سجے گا۔ 

ٹیگز: