بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان بنادیاگیا

بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان بنادیاگیا

لاہور: بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم  کا کپتان  بنادیاگیا ہے۔  پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کاکپتان بنادیاگیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 42 جیتے اور 23 ہارے۔بابراعظم52  ٹیسٹ ،117 ون ڈے  اور109 ٹی ٹوینٹی میچز  میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ بابر اعظم گذشتہ  سال نومبر میں کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے ۔وہ اب تک 5 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021ء اور 2022ء، ایشیاء کپ 2022ء، 2023ء اور ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

ورلڈکپ 2023ء میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں