Get Alerts

’’ہر فرعون کیلئے موسیٰ، تیرے لئے حافظِ قرآن عاصم منیر آیا ہے‘‘، افغان شہری کی آرمی چیف کی حمایت میں ویڈیو وائرل

’’ہر فرعون کیلئے موسیٰ، تیرے لئے حافظِ قرآن عاصم منیر آیا ہے‘‘، افغان شہری کی آرمی چیف کی حمایت میں ویڈیو وائرل

کابل / اسلام آباد : سوشل میڈیا پر ایک افغان شہری کی ویڈیو نے اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا ہے جس میں اس نے پاک فوج کی قیادت اور فیلڈ مارشل   جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ والہانہ عقیدت اور مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو میں افغان شہری کو افغانستان کی سرزمین پر تباہ شدہ عسکری ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہو کر طالبان قیادت کو سخت پیغام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
افغان شہری نے آپریشن غضب للحق کے دوران تباہ ہونے والے افغان ٹینکوں کی باقیات دکھاتے ہوئے طالبان سرغنہ ہیبت اللہ کو مخاطب کیا اور کہا تاریخ گواہ ہے کہ ہر فرعون کے لیے ایک موسیٰ (علیہ السلام) بھیجا گیا، اور آج تیرے ظلم و فتنہ کو مٹانے کے لیے حافظِ قرآن عاصم منیر آیا ہے۔
افغان شہری کی جانب سے پاک فوج کی قیادت کے حق میں اس طرح کے کھلے اظہار کو سرحد کے دونوں جانب غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ماہرینِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان عوام کا ایک بڑا طبقہ طالبان کی پالیسیوں سے نالاں ہے اور وہ پاک فوج کو خطے میں امن و استحکام کی علامت سمجھتا ہے۔
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اسے "حق اور سچ کی آواز" قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: