Get Alerts

بال ٹیمپرنگ تنازع: فخر زمان قصور وار قرار، پی سی بی نے دو میچز کیلئے معطل کر دیا

بال ٹیمپرنگ تنازع: فخر زمان قصور وار قرار، پی سی بی نے دو میچز کیلئے معطل کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو بال ٹیمپرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر دو میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔ فخر زمان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری کی خلاف ورزی کا قصور وار پایا گیا ہے۔
اس سزا کے نتیجے میں فخر زمان اپنی ٹیم کے لیے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہونے والے اہم مقابلوں میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق یہ معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران امپائرز نے فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔ کیس کی باقاعدہ سماعت کے دوران فخر زمان نے اپنے اوپر لگے الزامات کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا، تاہم پی سی بی حکام نے شواہد کی بنیاد پر انہیں سزا سنائی۔
کرکٹ حلقوں میں اس فیصلے کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ فخر زمان کے انکار کے باوجود لیول تھری کی سزا نے شائقینِ کرکٹ میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دو اہم میچز سے فخر زمان کی دوری ان کی ٹیم کے لیے بڑا نقصان ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: