عمان کے بازاروں میں بلی کے گوشت کی فروخت نے تہلکہ مچا دیا

عمان کے بازاروں میں بلی کے گوشت کی فروخت نے تہلکہ مچا دیا

مسقط :  مسقط میونسپلٹی نے کچھ روز قبل ٹوئیٹر اکاؤئنٹ پر فوڈ انسپیکشن کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی،جس پر انہوں وضاحت دی تھی کہ بوشرانسپیکشن اینڈ فوڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے گوشت اور پولٹری کی دکانوں پر کئی تحقیقاتی مہم کی ہیں جس کا مقصد مارکیٹ میں فروخت ہونے والے کھانوں کی شفافیت کی جانچ پڑتال کرنا تھا۔  

لوگوں نے اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا کہ شاید یہ بلی کا گوشت ہے اور حلال نہیں ہے۔ میونسپلٹی ان افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصویر میں بلی کا گوشت نہیں تھا بلکہ یہ بھیڑکا تھا۔ جب کہ عوام میں جو افواہیں گردش کررہی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

3c4c5ebf6408f8205eb56d3622cdd42f