چین کے ساتھ تمام سطحوں پر تبادلوں میں اضافہ ہوگا ، جاپانی وزیراعظم

چین کے ساتھ تمام سطحوں پر تبادلوں میں اضافہ ہوگا ، جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو:  چین کے سٹیٹ کونسلر یانگ جائی چی نے بدھ کو یہاں جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے قیام کی سالگرہ کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے اور چین جاپان تعلقات میں بہتری کے لئے مثبت توانائی بروئے کار لانے کی ضرورت پر زوردیا ۔

یانگ نے کہا کہ چین اور جاپان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی دونوں ممالک کے عوام کی بہبود کے علاوہ علاقے کے امن ،استحکام اور خوشحالی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا چین کے صدر شی جن پھنگ نے جاپان کی برسراقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل توشی ہیرونیکائی جو بین الاقوامی تعاون کےلئے بیلٹ وروڈ فورم میں شرکت کےلئے چین آئے تھے کہ ساتھ اپنی ملاقات میں چین جاپان تعلقات کے بارے میں اہم رہنما آراءدی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور جاپان کے ساتھ ملکر امسال چین جاپان سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی 45ویں اور آئندہ سال چین اور جاپان کے درمیان امن ودوستی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کےلئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کےلئے آمادہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان چار نکاتی معاہدے اور چار سیاسی دستاویزات پر مبنی ہیں ۔چین چاہتا ہے کہ مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے تاریخ کے آئینے پر نظر رکھنے کے جذبے کو سربلند رکھا جائے ۔ انہوں نے جاپان پر زوردیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کےلئے اپنی زبان پر قائم رہے اور اس اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور ٹھوس اقدامات یا مخصوص پالیسی والی دھمکیاں نہ دی جائیں ۔

یانگ نے اس بات پر زوردیا کہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات میں مثبت عوام کو ترقی دینے اور منفی عوام کو ختم کرنے کےلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیئں اور چین جاپان تعلقات کی بہتری وترقی کی رفتار کا تحفظ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ تائیوان کو تاریخی مسائل سمیت چین جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد پر اثر انداز ہونے والے اہم اور حساس امور سے درست طور پر نمٹنا دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور مزید ترقی کےلئے اہم ہے ۔

انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ دونوں ممالک ڈائیلاگ اور کمیونیکیشن کو برقرار رکھیں ، باہمی طور پر سودمند تعاون کو بلند کریں ، عوامی سطح اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جائے اور دوطرفہ تعلقات کےلئے زیادہ مثبت توانائی استعمال کی جائے ۔ جاپانی وزیراعظم ایبے نے کہا کہ جاپان امسال دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کی 45ویں سالگرہ اور جاپان چین امن ودوستی معاہدے پر دستخط کرنے کی آئندہ سال 40ویں سالگرہ کے مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی مزید بہتری اور ترقی کا خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا جاپان کو امید ہے کہ چین کے ساتھ تمام سطحوں پر تبادلوں میں اضافہ ہوگا ، دونوں ممالک کے درمیان دوستی میں اضافہ ہوگا۔ اختلافات سے درست طریقے سے نمٹا جائے گا اور بین الاقوامی وعلاقائی امور کے بارے میں چین کے ساتھ کمیونکیشن ورابطے میں بہتری آئے گی ۔ تائیوان مسئلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 1972کے جاپان چین مشترکہ اعلامیے میں قائم اصولوں کی پاسداری کرے گا ۔

مصنف کے بارے میں