امریکی کمپنی کا سولر مائیکرو ویو چولہا فروخت کیلئے پیش

امریکی کمپنی کا سولر مائیکرو ویو چولہا فروخت کیلئے پیش

نیویارک :امریکی ریاست اوہائیو کی ایک کمپنی نے سولر چولہا تیار کیا ہے، جسے کمپنی نے ”گو سن“ کا نام دیا ہے۔

کمپنی نے کئی سالوں کی محنت کے بعد چولہا تیار کیا ہے اور مختلف ریاستوں، شہروں اور پارٹیوں میں اس چولہے کو لے جا کر لوگوں کے سامنے آزمایا اور اس کے کامیاب تجربات کئے۔جب تجربے بھی کامیاب ہوگئے تو کمپنی نے اسے مارکیٹ میں لانے کےلئے فنڈنگ اور سرمایہ کاری کےلئے کام شروع کیا، وہ مکمل ہونے کے بعد بالآخر کمپنی نے اس سولر چولہے کو تیار کر کے فروخت کےلئے پیش کر دیا۔

کمپنی نے بیک وقت سولر چولہے کی ایک سے زائد اقسام متعارف کرائیں، تاکہ لوگ اپنی پسند کے حساب سے چولہا خرید کر اس کی مدد سے اپنی غذائی ضروریات پوری کر سکیں۔ گوسن نامی چولہا سورج کی ہلکی تپش سے بھی چل سکتا ہے، کمپنی کے مطابق اس چولہے پر کھانا تیار کرنے کا بہترین وقت صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک کا ہے۔

اس سولر چولہے کی سب سے چھوٹی اور سستی قسم ”گو سن سپورٹ“ ہے، جس کی قیمت 279 ڈالر تک ہے، یہ بیک وقت 2 افراد کا کھانا محض ایک منٹ میں تیار کر سکتا ہے۔اس سولر چولہے کو آن لائن بھی خریدا جاسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں