ناصر سعید کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت

ناصر سعید کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت
کیپشن: پی ٹی آئی کی جانب سے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لیا گیا، فوٹو فائل

لاہور: ناصر سعید کھوسہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کر لی ۔ناصر کھوسہ نے اعلی حکومتی حلقوں کو رات گئے آگاہ کردیا تھا۔

ناصر محمود کھوسہ کا کہنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ان کی نامزدگی واپس لےکر انہیں میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، اگر اس منصب کے لیے ان کا نام تجویز کرنے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا۔

خیال رہے کہ ناصر کھوسہ کو مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے تجویز کیا تھا لیکن بعد میں پی ٹی آئی ناصر کھوسہ کے نام دستبردار ہو گئی اور نام واپس لے لیا جس پر پی ٹی آئی پر حکومتی اور اپوزیشن حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے ناصر سعید کھوسہ کے علاوہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام فائنل کر لیا 

بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں صوبائی کابینہ طویل اجلاس ہوا جس میں جس میں نگراں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا

تاہم اب ناصر سعید کھوسہ نے خود ہی نگراں وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کر لی ہے ۔قبل ازیں یہ اطلاعات بھی تھیں کی پی ٹی آئی نے ق لیگ سے مشاورت کے بعد پنجاب کے نگران وزیراعلی کےلئے سابق چیف سیکرٹری حفیظ اختر ردندھاوا کانام فائنل کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی سے طویل مشاورت کے بعد حفیظ اختررندھا وا کانام فائنل کیاگیا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں