نگران وزیراعلیٰ پنجاب، پی ٹی آئی نے حسن عسکری، ناصر درانی کے نام کی تجویز دیدی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب، پی ٹی آئی نے حسن عسکری، ناصر درانی کے نام کی تجویز دیدی
کیپشن: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ناموں کی منظوری دے دی۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب کے تقرر کے معاملے پر تحریک انصاف کی چار رکنی کمیٹی نے مشاورت مکمل کر کے سفارشات مرتب کیں۔ تحریک انصاف نے ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی کے پی ناصر درانی کے نام تجویز کئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ناموں کی منظوری دے دی۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی وزیراعلی سے میٹنگ کے اہتمام کے لئے رانا ثنا اللہ اور سپیکر رانا محمد اقبال سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میاں محمودالرشید کا کہنا ہے رابطے کی کوشش کر رہا ہوں شام تک وزیراعلی سے میٹنگ کا اہتمام کیا جائے۔

مزید پڑھیں: عابد شیر علی نے شیریں مزاری سے معافی مانگ لی

ناصر دورانی ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات رہے وہ آئی جی خیبرپختونخواہ بھی رہے۔ ناصر دورانی ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ہیں جو شہباز شریف کے قریبی آفیسر سمجھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری پنجاب یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس میں ایمرٹس پروفیسر ہیں وہ سیاسی اور ملٹری کے حوالے سے سینئر تجزیہ کار ہیں۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے یوکے سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا اور انہوں نے ایم فل کیا، پی ایچ ڈی اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں۔ انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج ، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچر بھی دیتے رہے اور ایک غیر جانبدار تجزیہ کار کے طورپر جانے جاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں