Get Alerts

ایٹمی جنگ کو تجارت کے ذریعے روکا، پاکستانی نمائندے اگلے ہفتے امریکہ آئیں گے:ٹرمپ کا دعویٰ

 ایٹمی جنگ کو تجارت کے ذریعے روکا، پاکستانی نمائندے اگلے ہفتے امریکہ آئیں گے:ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو امریکہ نے گولیوں کے بجائے تجارت کے ذریعے روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نمائندے اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے۔

 جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا    "جس معاہدے پر مجھے سب سے زیادہ فخر ہے، وہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہے۔ ہم انڈیا سے بات کر رہے تھے، ہم پاکستان سے بات کر رہے تھے اور ہم نے ایک ممکنہ ایٹمی جنگ کو تجارت کے ذریعے روک دیا۔"

ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک خطرناک جنگی صورتحال پیدا ہو چکی تھی، لیکن اب حالات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں۔ ان کے بقول:

    "اگر دونوں ممالک جنگ کی حالت میں ہوتے تو مجھے ان میں سے کسی کے ساتھ بھی معاہدہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہ ہوتی۔سابق امریکی صدر نے پاکستان کی مصنوعات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بہت اچھی مصنوعات تیار کرتے ہیں اور تجارت کے فروغ سے خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔

ابھی تک پاکستان کی جانب سے اس متوقع دورے کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم، ماضی میں پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا تھا۔ اس کے برعکس انڈیا نے کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کو رد کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر حل کیا جائے گا۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے تھے، اور ان کا دعویٰ خطے میں امریکہ کے ممکنہ ثالثی کردار کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔

ٹیگز: