سیئول: پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
چھٹی باری میں 86.40 میٹر جیولین تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر ،دوسری 76.80 میٹر کی رہی اور تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو کی۔ فیصلہ کن لمحے میں ارشد نے اپنی مہارت اور تجربے سے میدان مار لیا۔
سری لنکا کے رمیش اور بھارت کے یش ویر سنگھ جیسے مضبوط حریف ارشد کی تھرو سے پیچھے رہ گئے، جبکہ یاسر سلطان 75.50 میٹر کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔
ارشد ندیم کی یہ جیت نہ صرف ایک ذاتی سنگِ میل ہے بلکہ پاکستان کے ایتھلیٹکس شعبے کے لیے بھی تاریخی کامیابی ہے۔