Get Alerts

عمران خان کا جیل سے احتجاجی تحریک کی قیادت کا اعلان، ملک گیر مظاہروں کی تیاری

عمران خان کا جیل سے احتجاجی تحریک کی قیادت کا اعلان، ملک گیر مظاہروں کی تیاری

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کے بعد سینئر وکیل بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

علی ظفر نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے "ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے، اب ہمارے پاس سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ احتجاجی تحریک ملک گیر ہوگی اور میں جیل سے اس کی قیادت کروں گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا بلکہ تحریک پورے ملک میں پھیلے گی۔ عمران خان نے علی ظفر کو احتجاجی تحریک کا مکمل پلان ترتیب دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

سینیٹر علی ظفر کے مطابق، عمران خان تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور وہ خود تمام ہدایات جیل سے جاری کریں گے۔

ٹیگز: